1

عرس حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری  کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

(عابد چوہدری)لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 983 ویں عرس مبارک کی 03 روزہ تقریبات کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیاگیا۔ 
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی سے منتظمین داتادربار نے ملاقات کی جس میں زائرین کی آمدورفت ، دودھ والی سبیلوں اور دیگر معاملات بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔
ایس ایس پی سٹی زون مقصود لون کی نگرانی میں 05 ڈی ایس پیز،111 ٹریفک انسپکٹرزاور 9 سو وارڈنزعرس کے موقع پر تعینات ہوں گے،رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 15 فوک لفٹرزاور 04 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے جائیں گے۔ 
زائرین کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے 05 پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں جبکہ دودھ والی تمام گاڑیاں، ریڑھے و رکشے آزادی فلائی اوور، پیرمکی سے سبیلوں تک پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کومستردکردیا
سی ٹی اولاہور سید عبدالرحیم شیرازی کاکہناہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر مخصوص روڈز کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں