
(ویب ڈیسک)ٹی وی میزبان، اداکارہ اور سوشل میڈیاکی معروف شخصیت متھیرا نے اپنی عمر اور کاسمیٹک طریقۂ علاج سے متعلق پہلی باراہم انکشاف کردیا۔
متھیرا نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی عمر 34 برس ہے، وہ ہر بات ایمانداری سے کرنا پسند کرتی ہیں اور انہیں اپنی عمر چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، وہ آج بھی خود کو پراعتماد خاتون سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ انسان ہمیشہ جوان نہیں رہ سکتا اس لیے عمر بڑھنے کو فطری حقیقت کے طور پر قبول کرنا چاہیے۔
متھیرانے کہاکہ شہرت قسمت سے ملتی ہے اور ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی، انہیں کسی نے لانچ نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنی شناخت خود بنائی ہے، اسی لیے انہیں نہ مستقبل کی فکر ہے اور نہ ہی بڑھتی عمر کا خوف،وہ عوامی شخصیت ضرور ہیں، لیکن اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ ذاتی رکھنا پسند کرتی ہیں، جبکہ وزن یا ظاہری شکل پر ہونے والی تنقید بھی انہیں متاثر نہیں کرتی۔
معروف اداکارہ نے اس موقع پر یہ بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے چند کاسمیٹک طریقۂ علاج کروا رکھے ہیں،ایک حادثے کے باعث ان کی ناک کی ہڈی متاثر ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے ترکی میں ناک کی سرجری کرائی،اس کے علاوہ وہ وقتاً فوقتاً معمولی فلرز اور بوٹوکس کا استعمال کراتی ہیں۔
متھیرا نے مزید انکشاف کیا کہ تقریباً 15 سال قبل انہوں نے معمولی لائپوسکشن بھی کروائی تھی، خواتین اتنی آسانی سے بوڑھی نہیں ہوتیں اور عمر بڑھنے کو منفی انداز میں پیش کرنا درست نہیں،انہوں نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی بھرپور انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فواد خان کی نئی لک؛سوشل میڈیاپرافواہوں کابازارگرم
متھیرا کے مطابق معاشرے نے خواتین کی عمر بڑھنے کو غیرضروری طور پر منفی تصور بنا دیا ہے، حالانکہ یہ زندگی کا ایک فطری مرحلہ ہے اور اسے شرمندگی کے بجائے اعتماد کے ساتھ قبول کیا جانا چاہیے۔






