
(24 نیوز )اٹک میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے پریزائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان سخت سکیورٹی میں روانہ کر دیا گیا۔ ضلع اٹک میں حلقہ ایل اے 39 جموں 6 اور ایل اے 44 ویلی 5 کے لیے پولنگ کل ہوگی، جہاں مجموعی طور پر 28 پولنگ اسٹیشنز اور 55 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
دونوں حلقوں میں مجموعی طور پر 4507 ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ڈی پی او اٹک کی جانب سے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دودھ اوردہی کی حیران کن قیمتیں!
400 پولیس افسران و اہلکار اور ایلیٹ فورس کے 12 سیکشنز تعینات ہوں گے، جبکہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔






