
(روزینہ علی) پاکستان میں جولائی 2026 کے دوران معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا ڈیٹا ریلیز کر دیا۔
ملک بھر میں 6 فیصد کمی سے اوسط بارش 89.3ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
سندھ میں معمول سے 74 فیصد تک کم بارشیں برسیں۔بلوچستان میں بارشوں کی شدید کمی 35 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں 7.4 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں معمول سے 2.9فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہوئی، پنجاب میں بارش میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔گلگت بلتستان میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور 86.2 فیصد زیادہ بارشیں رہیں۔
جولائی 2025 میں معمول سے 25 فیصد زیاده بارشیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔
جولائی 2024 ميں 9 فیصد کم بارشیں برسی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپر ایل نینو آ رہا ہے! گرم سمندرہمارے ہاں سخت گرمی اور خشک سالی لا سکتا ہے






