
(24نیوز)سندھ کے شہر شکارپور میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
شکارپور شہر کے ٹھاروپور محلے میں ملزم ہزار خان مبینہ طور پر 9 سالہ مومل سومرو کو بہانے سے اپنے گھر لے گیا، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 9 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ جنسی درندہ اس واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔
بچی کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایم ایس سول ہسپتال جے پرکاش نے بتایا کہ ابتدائی طبی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں، مزید تصدیق کے لیے متاثرہ بچی سے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔
متاثرہ بچی کے والد نے کہا ہے کہ بہت بڑا ظلم ہوا ہے۔ملزم کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ ، انصاف کے حصول کے لیے تھانے میں مقدمہ درج کرواہا ہے۔ کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیش کے دوران اس کے دو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی کا مشہور قتل کیس؛ علی رضا میر کا پوسٹمارٹم ہونےسےاہم حقائق سامنے آ گئے






