1

شکار پور کے ایس ایس پی کلیم نے بچی کر ریپ کا ملزم گرفتار کروا دیا دو ملزم ہنوز فرار

( عبدالجبار ابڑو) تھانہ اسٹورٹ گنج کے علائقے میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کے فوری نوٹس لینے کے بعد ڈرامائی پیش رفت ہوئی اور پولیس نے فرار ہونے والے ملزم شکور سومرو کو گرفتار کر لیا۔

شکارپور پولیس کے ایس ایس پی محمد کلیم نے شہر کے ٹھاروپر محلہ میں کم سن بچی کے ریپ کی شکایت تھانہ پہنچنے پر اس کا خود نوٹس لیا اور پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کر کے پیش رفت کی خود نگرانی کی۔

پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں 10 سالہ م بچی کے ریپ  کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی اور نامزد  ملزم کو جو فرار ہو کر روپوش ہو چکا تھا، پولیس نے ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا۔اے ایس پی سٹی محمد آصف کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اسٹورٹ گنج  کی ٹیم نے ٹھاروپر محلہ سے  بچی  کے ساتھ زیادتی کے بعد فرار ہو جانے والے نامزد ملزم شکور سومرو کو گرفتار کر لیا۔

ابتدا میں پولیس نے ملزم شکور سومرو کے دو قریبی رشتہ داروں کو  تفتیش کی غرض سے تحویل میں لیا تھا۔

  اے ایس پی سٹی نے اس مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔متاثرہ بچی کے والد  نے تھانہ اسٹورٹ گنج میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ 

 شکار پور پولیس کے ایس ایس پی محمد کلیم نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: سندھ کے شہر شکارپور میں  9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم فرار 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں