
(مشتاق بھٹہ) لودھراں میں سی سی ڈی اور خطرناک ڈاکوؤں کے درمیان انکاؤنٹر میں کئی ضلعوں کی پولیس کو مطلوب اجرتی قاتل نعیم عرف نعیمی کلاسن ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نعیمی کلاسن قتل، ڈکیتی، راہزنی اور پولیس مقابلوں سمیت 28 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔انکاؤنٹر کے بعد نعیم عرف نعیمی کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔
انکاؤنٹر میں نعیم عرف نعیمی کلاسن نے کاشنکوف سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔ ہلاک ہونے کے بعد ملزم سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
ملزم 28 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا
پولیس کا کہنا ہے کہ نعیم عرف نعیمی بدنام” 302 گینگ” کا سرغنہ تھا اور اجرت پر قتل کرتا تھا۔ اس کے ساتھ وہ کسی بھی جرم کے ارتکاب سے گریز نہیں کرتا تھا۔ انکاؤنٹر کے وقت وہ کئی ضلعوں کی پولیس کو مطلوب تھا لیکن اپنے ٹھکانے بدلتے رہنے کی وجہ سے پولیس کی گرفت میں نہیں آ رہا تھا۔ اب پولیس اس کے خطرناک گروہ کے باقی مجرموں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی






