(اشرف خان)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری الرٹ میں صارفین کو آگاہ کیا گیا کہ آج رات کراچی کے ابوالحسن اصفہانی روڈ سے معمار تک 16 انچ قطر کی نئی گیس پائپ لائن کی کمیشننگ کا کام شیڈول ہے جس میں اس روڈ پر واقع تمام متعلقہ TBSs کو اس نئی پائپ لائن پر منتقل کیا جائے گا۔
الرٹ میں کہا گیا کہ اس اہم کام کی تکمیل کیلیے آج رات 10 بجے سے اتوار کی صبح 10 بجے تک درج ذیل علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل کے بعد اب رولیبل فون؟ سام سنگ کی نئی ڈیوائس نے تہلکہ مچا دیا






