( سید احمد سید) ہنر مند افراد کی بیرون ملک نوکریوں کے مراحل کو آسان بنانے کی پالیسی کے تحت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ نےپی آئی اے کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
چیف کمرشل آفیسر پی آئی اے نوشیرواں عادل اور سی ای او پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ احمد خان نے معاہدے پہ دستخط کیے،اس موقع پر جی ایم پسنجر سیلز پی آئی اے جان مہر بھی موجود تھے۔
پرواز کارڈ کے حامل نوجوان پی آئی اے سے سستی ٹکٹ حاصل کر سکیں گئے،پنجاب سے بیرون ملک اوورسیز نوکری کے لیے جاب لیٹر کے بعد پرواز کارڈ بنوانے کے اہل ہونگے۔
معاہدے کے مطابق پرواز کارڈ کے زریعے پی آئی اے سے سستا یکطرفہ ٹکٹ حاصل کیا جا سکے گا،پی آئی اے پرواز کارڈ ہولڈر کو سروسز چارجز کی مد میں 7 فیصد ریلیف دے گئی۔
یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی






