1

پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے راست  کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
 سٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ملک بھر کے تمام پٹرول پمپس پر “راست” کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی کا نظام 31 جنوری 2027 تک نافذ کرنا لازمی ہوگا۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعے ایندھن کی خریداری پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) کی زیادہ سے زیادہ حد فی لٹر ایک روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ انٹرچینج ری ایمبرسمنٹ فیس کی حد فی لیٹر 20 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ تمام پٹرول پمپ مالکان “راست” کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی کا نظام مقررہ مدت کے اندر فعال اور صارفین کے لیے دستیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں :  الیکشن نتائج پر کی حیرت نہیں ہوئی،کشمیریوں کی اکثریت پنجاب جیسی ترقی چاہتی ہے؛عظمی بخاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں