1

آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی عطا اللہ تارڑ

(اویس کیانی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل ہوئی ہے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو سادہ اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، عوام نے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دے کر اچھی روایت قائم کی، برداشت، تحمل اور رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے آج بے بنیاد الزامات عائد کئے، عوام نے انتخابات میں تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ کرنا تھا، عوام نے تعمیر و ترقی اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا، آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں سیاسی سرگرمی بھرپور طریقے سے ہوئی، سیاست میں نوک جھوک جمہوریت اور سیاسی نظام کا حصہ ہے، الزامات لگانے والے شواہد بھی پیش کریں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو تسلیم کرنا چاہئے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کشمیر کی ترقی کو ہمیشہ اپنی ترجیحات میں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:واپڈا ملازمین کیلئےمفت بجلی یونٹس! عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں