1

آخری گھنٹے میں ٹائم چینج کیا ہمارے امیدواروں کو بتایا بھی نہیں؛ندیم افضل چن

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہاہے کہ ہمارے امیدواروں کو تو بتایا بھی نہیں کہ ٹائم ایک گھنٹہ آگے بڑھ گیا ہے،آپ نے آخری گھنٹے میں جا کر ٹائم چینج کیا۔ 

اپنےبیان میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کا کہنا  آج پاکستان مسلم لیگ ن جشن منا رہی ہے کہ کشمیر میں ہم نے الیکشن جیتا ہے،جشن ضرور منائیں لیکن لاشوں پر نہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  میرپور میں 13 سیٹوں پر الیکشن ہوا تو کہا ہم ہر پولنگ  سٹیشن پر آگے ہیں،مآپ نے ہر پولنگ  سٹیشن پر انجیکشن لگایا،آپ کا پنجاب کا انجیکشن ہوتا ہے دس ہزار ووٹ کا ،کشمیر کا انجیکشن ہے سات ہزار ووٹوں کا،بیلٹ پیپرز میں جو آپ نے لوگوں کو مہریں لگا کر دی ہیں اسٹاف سے پوچھ لیں 

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہ الیکشن متنازعہ ہو ،آپ کا جو لاشوں پر جشن منانے کا انداز ہے اس پر ہم جواب دینا ضروری سمجھتے ہیں۔

ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے چار حلقوں کی بات کی کہ ری پولنگ کروا لیں جو متنازعہ ہیں آپ نے اس کا بھی مثبت جواب نہیں دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کراچی : سانحہ بلدیہ کیس میں رہائی پانے والا ایم کیو ایم لند ن کا سابقہ ٹارگٹ گرفتار 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں