1

ہماری نظر میں ہر دھمکی حقیقی اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں: قائم مقام ایرانی وزیرِ دفاع 

(ویب ڈیسک )ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی ہر دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنی عسکری تیاری و دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف نئے حملے مؤخر کرکے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنے پر ردعمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سید مجید ابن الرضا نے کہا کہ دشمن کے حالیہ بیانات نفسیاتی اور ادراکی جنگ کا حصہ ہو سکتے ہیں، تاہم ہماری نظر میں ہر دھمکی حقیقی ہے اور اسے سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ابوظہبی میں تاریخ رقم کر دی

 انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو کسی اچانک صورت حال پر حیران ہوں گے اور نہ ہی غیر فعال رہیں گے۔ ہم ہر دھمکی کو اپنی تیاریوں میں اضافے، دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے اور اپنی طاقت میں مزید اضافہ کرنے کی بنیاد بناتے ہیں۔

قبل ازیں صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے منسوخ کرکے مذاکرات کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا ایران کے خلاف ایسی عسکری طاقت، قوت اور کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار تھا، جس کی مثال دوسری جنگِ عظیم کے بعد نہیں ملتی۔ تاہم ایران اور دیگر مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی درخواست پر کارروائی مؤخر کر دی گئی کیونکہ ایک مجوزہ معاہدہ زیر غور ہے، جس میں آبنائے ہرمز کو فوری، مکمل اور بلا رکاوٹ کھولنے اور ایران کے جوہری خطرے کے خاتمے کو شامل بتایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں