
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نےاب تک شادی نہ کرنےکی وجہ بتادی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرمداحوں کےساتھ سوال وجواب کےسیشن کےدوران ایک صارف نےان سے پوچھا کہ وہ شادی کب کریں گی؟ اس پرامیشا پٹیل نےمزاحیہ اندازمیں جواب دیتے ہوئے کہا،کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں۔
بالی ووڈکی معروف اداکارہ نےمزید کہا کہ ان کے خاندان اور دوستوں میں تقریباً 100 ایسے لوگ ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں، اس لیے انہیں کسی اور سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی،کسی ایک شخص کو اپنی زندگی میں لا کر سب کچھ بدلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی۔
Never ????????????superrr happy being single . I have 100 close family and friends who love me . Can’t afford one man to come and change all that ???????????? https://t.co/PIccHE7bSM
— ameesha patel (@ameesha_patel) August 6, 2026
اداکارہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور ان کے مداح ان کی اس بے باک انداز کو سراہ رہے ہیں۔






