8

 سکولوں کے اوقاتِ کار  نیا سرکلر جاری 

(رابیل سدید)محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے سکولوں کے اوقاتِ کار کا نیا سرکلر جاری کر دیا۔
نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 6 اگست 2026 سے فوری طور پر ہوگا،سرکلر کے مطابق تمام سرکاری سکول نئے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کریں گے۔
صوبے بھر کےپرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے لیے الگ الگ اوقات مقررکئے گئے ہیں۔
6 اگست سے 31 اکتوبر تک پیر تا جمعرات سنگل شفٹ پرائمری سکول صبح 8:00 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے،سنگل شفٹ پرائمری سکول جمعہ کے روز صبح 8:00 سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلے رہیں گے،یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری سکول صبح 8:30 سے سہ پہر 3:00 بجے تک چلیں گے۔
ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی پہلی شفٹ 6 اگست سے 31 اکتوبر تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی،یکم نومبر سے 31 مارچ تک ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی پہلی شفٹ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:45 بجے تک مقرر کر دی گئی ہے،ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سنگل شفٹ سکولوں کے لیے بھی نئے اوقات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیکٹا نے انٹرمیڈیٹ کی نئی کتابیں مارکیٹ میں فراہم کر دیں
محکمہ تعلیم سندھ نے تمام متعلقہ افسران اور سکول سربراہان کو فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے،نئے اوقاتِ کار آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں