9

اسلام آباد کی حکومت خطرے میں ، مسلم لیگ ن کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی :بلاول بھٹو زرداری

(24  نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی غلط فہمی ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنا لیں گے ، ان کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے باغ آزاد کشمیر میں جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اسلام آباد کی حکومت بھی خطرے میں ہے،آزاد کشمیر میں دھاندلی کے لیے مرحلہ وار انتخابات کرائے گئے  ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  الیکشن سے پہلے ہی 10 نشستیں ن لیگ کی جیب میں ڈال دی گئیں، ابھی کشمیر کا آدھا الیکشن باقی ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ  پونچھ کے عوام 10 اگست کو شیر کا شکار کریں گے، وزیراعظم اچھے آدمی ہیں مگر اصل لڑائی لاہور اور اسلام آباد کی ہے، مسئلہ خاندانی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ، ترکیہ، سعودی عرب کے درمیان ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ طے پا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں