
(ملک اشرف)پاکستان بار کونسل نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
پاکستان بار کونسل نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق آئینی طریقہ کار پر عمل درآمد پر زور دے دیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام صرف آئین، پارلیمانی عمل اور قومی اتفاق رائے کے تحت ہونا چاہیے۔
پاکستان بار کونسل کاکہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد میں بامعنی مذاکرات کا آغاز کریں۔پاکستان بار کونسل نے نئے صوبوں کے معاملے پر قومی سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان بار کونسل نے کہاکہ قومی سیمینار میں پارلیمانی سیاسی جماعتوں اور تمام صوبائی بار کونسلوں کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی سیمینار کا مقصد وفاق کو مضبوط، بہتر طرز حکمرانی اور قومی اتفاق رائے کو فروغ دینا ہے۔






