6

میر رضا کیس؛ مبینہ لین دین کی آڈیو سامنے آگئیآج قبر کشائی ہوگی

(24نیوز)میر رضا کیس میں مبینہ لین دین کی آڈیو سامنے آگئی جبکہ میر رضا علی کیس میں پرانا میڈیکل بورڈ بحال کرتے ہوئے قبر کشائی آج کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے میر رضا سے رقم لین دین کے معاملات میں شامل مختلف افراد سے تفصیلات لی گئی ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ایک شخص نے پولیس حکام کو میر رضا کا ایک آڈیو میسج فراہم کی جس میں وہ مالی معاملات اور ادائیگیوں کا ذکر کررہے تھے،آڈیو میں میر رضا علی ارشاد نامی شخص سے 0 لاکھ روپے کا ذکر کرتا ہے،مذکورہ آڈیو کے مطابق میررضا نے رقوم کی ادائیگی سے متعلق تجاویز دیں، آڈیو میسج میں میر رضا نے دس، دس لاکھ روپے کے 3 چیک لینے کی تجویز دی، تفتیشی حکام آڈیو میسج کی شواہد کے طور پرجانچ پڑتال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ خاتمے کے قریب، تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی نیچے آئیں گی:ٹرمپ
 میر رضا علی کیس میں پرانا میڈیکل بورڈ بحال کرتے ہوئے قبر رکشائی آج کرنے فیصلہ کیا گیا ہے، قبر کشائی آج 11 بجے مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ کرے گا،قبر کشائی کی کارروائی فیروز آباد تھانے کی حدود میں قائم قبرستان میں ہوگی، اس موقع پر سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ بھی موجود ہوں گے، ایس ایس پی ایسٹ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کو آگاہ کر دیا گیا۔
قبرکشائی کیلئےعدالتی احکامات پر نیا8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیاہے،گزشتہ روز میڈیکل بورڈمتنازع ہونے کے بعد والد نے میر رضا کی قبر کشائی سے انکار کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں