7

بادل کھل کر برس پڑے!  لاہور میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ 

 (در نایاب)صوبائی دارالحکومت میں مون سون کی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں بارش نے ملی میٹر میں سنچری مکمل کرلی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے ایئرپورٹ کے علاقے میں سب سے زیادہ 102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ جیل روڈ پر 104 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مغلپورہ میں 32.8، تاج پورہ میں 39.8، نشتر ٹاؤن میں 27.6، چوک ناخدا میں 10.4، گلبرگ میں 10.8، لکشمی چوک میں 3 اور اہتمام میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

فرخ آباد میں 0.8، گلشن راوی میں 1.6، اقبال ٹاؤن میں 3.6 اور سمن آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

جوہر ٹاؤن میں 10، ہڈیارہ ڈیفنس روڈ پر 57.6، شادی پورہ میں 28، سگیاں میں 3.6، کاہنہ میں 75.6 جبکہ مناواں کے علاقے میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق صبح 8 بج کر 40 منٹ پر شروع ہونے والی بارش کے دوران اب تک لاہور میں اوسطاً 24.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے نکاسی آب کے انتظامات میں مصروف ہیں۔

بارش برسانے والا سسٹم ملک میں موجودہے اورلاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کاامکان ہے۔
 اسلام آباد میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں اور بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر بھی آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش کا امکان ہے۔
لاہورکے مختلف علاقوں کوٹ لکھپت ،ٹاؤن شپ، چوک ناخدااور سمن آباد کے اطراف بادل برس پڑے، سگیاں اور مناواں کے اطراف بھی بارش ہوئی ہے،کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا.

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے،شہر میں 20 سے 50 فیصد تک بارش کا امکان ہے،بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہوگیا،11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصدجبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں