(خورشید رحمانی)کراچی کے معروف کار ڈیلرمصطفیٰ موتی والا کو گاڑی کے لین دین کے معاملے پر جنوبی افریقہ سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو گئیں۔
کار ڈیلر مصطفیٰ موتی والا نے کہا کہ میں نے گاڑی کا سودا پاکستان میں کیا، میرا گاڑیوں کی لین دین کا کاروبار ہے،کراچی کے مقامی تاجر سے مرسٹڈیزگاڑی کا سودا ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ مرسٹڈیزگاڑی کا سورا 2 کروڑ 25 لاکھ کا ہوا،گاڑی بھی ہاتھ نہیں آئی اور پیسے بھی ہاتھ نہیں آئے، پیسوں کا مطالبہ کیا تو ٹال مٹول کی جارہی ہے۔
کار ڈیلر کا کہنا تھا کہ اب مجھے ساوتھ افریقہ سے کالزموصول ہورہی ہیں معاملے سے پیچھے ہٹ جاو،میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی،آئی جی سندھ اور صوبائی وزیرداخلہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتاہوں۔
مصطفیٰ موتی والا نے بتایا کہ میری فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیاجائے،میں نے رقم کی وصولی کے لیے جمشیدکوارٹرتھانے میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مقتول میر رضا کے قاتلوں تک پہنچنے میں کون طاقت رکاوٹ؟






