6

ویڈیو :سہیل خان کی کمزور صحت پر مداح پریشان

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی حالیہ کمزور صحت کے مناظر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل تصاویر اور ویڈیوز میں سہیل خان کی کمزور صحت پر مداحوں کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بعض مداحوں کاکہنا ہےکہ جم سپلیمنٹس کےسائٹد ایفکٹس ہیں توکہیں نےبولا نےجب سے انکی طلاق ہوئی ہیں انکی یہ حالت ہوگئی ہے،لیکن کچھ نےانکی حالت کو ڈھلتی عمر کے ساتھ جوڑا،

بیشتر مداحوں نےانکی خیریت کے لیے دعائیں اور نیک خواہشاتکا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کو بچھڑے26 برس بیت گئے

  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےسہیل خان کےساتھ اظہارِہمدردی کرتے ہوئے انکےحق میں آواز اٹھائی جارہی ہے۔

مداحوں نےسہیل خان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں سےگریز اور غیرضروری ٹرولنگ نہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

  اس سے قبل سلمان خان کی بھی کچھ کمزور حالت میں تصاویر سامنے آئیں تھیں،جس پر سلمان خان نے نئی تصاویر اپ لوڈ کرکے مداحوں کو جواب دیا تھا۔

خیال رہےکہ سیماسجدیہہ اورسہیل خان کی شادی 1998ء میں ہوئی تھی،تاہم دونوں نے 2022ء میں باہمی رضامندی سےعلیحدگی اختیارکرلی،انکے دو بیٹے نیروان اور یوہان ہیں،جن کی پرورش وہ دونوں ملکرکر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں