
(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے مؤخرکردیاگیا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کےلیےمزید 7 روز کی مہلت دے دی گئی ہے،انتخابی عمل کے متاثرہ تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتیں ہر 7 یا 15 دن بعد مقرر کرنے کی تجویز
27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق ہوگی،سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نیا انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔






