5

5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

(ویب ڈیسک)5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین سے اپ گریڈیشن کے لیے دستاویز طلب کرلی گئیں اور آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اسسٹنٹ لائن مین، لائن مین ون اور لائن مین ٹو کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کر لیا،اس سلسلے میں پیسکو سرکل پشاور نے اہل ملازمین سے مطلوبہ ریکارڈ جمع کرانے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ اپ گریڈیشن کے لیے صرف وہی ملازمین اہل ہوں گے جنہوں نے کم از کم پانچ سالہ سروس مکمل کر رکھی ہو۔

اہل ملازمین کو اپنی سالانہ خفیہ رپورٹس (اے سی آرز)، مکمل سروس ریکارڈ، فٹنس سرٹیفکیٹ، محکمانہ کلیئرنس، آڈٹ کلیئرنس اور انضباطی کلیئرنس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیسکو نے واضح کیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے، جبکہ نامکمل یا تاخیر سے جمع کرائی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

کمپنی نے تمام اہل ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمام ضروری دستاویزات مکمل کرکے جمع کرائیں تاکہ اپ گریڈیشن کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :   وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ ناانصافی ،امتیازی سلوک کر رہا ہے :سہیل آفریدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں