5

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا چینی زبان کے فروغ کیلئے الگ مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

(24 نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چینی زبان کے فروغ کے لیے الک مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور چینی ادارے ‘ٹینگ چائنیز انٹرنیشنل’ کے درمیان تعلیمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دونوں اداروں کے مابین مشترکہ پروگرامز، اساتذہ و طلبہ کے تبادلے اور چینی زبان کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، اس موقع پر  وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مہارتوں سے لیس نوجوان ہی مستقبل کی اصل طاقت ہیں۔

 پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی میں چینی زبان و ثقافت کا مرکز قائم کیا جائے گا، جامعہ میں ترک، جاپانی اور روسی زبانوں کے مراکز پہلے ہی کامیابی سے کام کر رہے ہیں۔

سانگ جیاءنگ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی اور مہارت پر مبنی تعلیم کے لیے اوپن یونیورسٹی بہترین شراکت دار ہے، ڈاکٹر صائمہ ناصر نے بتایا کہ چینی ادارے سے شراکت داری طلبہ اور اساتذہ کو عالمی معیار کے تحقیقی مواقع فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں