4

این ڈی ایم اے کا حکومتِ خیبر پختونخوا کے ساتھ مون سون 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

(24نیوز ) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے حکومتِ خیبر پختونخوا کے ساتھ مون سون 2026 کی تیاریوں کیلئے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔
 اجلاس وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی زیر صدارت  ہوا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام نےشرکت کی۔ 

اجلاس میں سیلابی صورتحال، شہری و دریائی سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اورگلیشائی جھیلوں کے سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے مون سون سے نمٹنے کے لیے صوبائی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور وسائل کی دستیابی پر بریفنگ دی، اجلاس میں وفاقی وزیر  نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت  کی جبکہ ضلعی و یونین کونسل سطح پر رابطہ مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ 

اجلاس میں مون سون کے دوران خیبر پختونخواہ میں محفوظ سیاحت کے فروغ اور سفری سہولیات کے لئے اقدامات پر زوردیا گیا ،مون سون اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم پربھی زوردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  آبنائے ہرمز سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر ایران کا ردعمل بھی آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں