4

رونالڈو اور جورجینا نے شادی سے قبل کون سا معاہدہ کیا؟

(ویب ڈیسک) فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی طویل عرصے سے پارٹنر جورجینا روڈریگیز نے شادی سے قبل اپنے اثاثے الگ رکھنے کے لیے ازدواجی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

 پرتگالی میڈیا کے مطابق جوڑے نے 10 اگست کو لزبن میں ایک نجی سول تقریب میں شادی کی، جس میں ان کے بچے اور چار گواہ شریک ہوئے, رونالڈو اور جورجینا نے شادی سے ایک روز قبل لزبن کے ایک پبلک نوٹری کے دفتر میں معاہدے کو حتمی شکل دی۔

 معاہدے کے تحت شادی سے قبل حاصل کیے گئے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بدستور دونوں کی انفرادی ملکیت رہیں گے, اس قانونی معاہدے کا مقصد دونوں کے مالی اور جائیداد سے متعلق معاملات کو واضح رکھنا اور مستقبل میں کسی ممکنہ علیحدگی کی صورت میں اثاثوں کی ملکیت سے متعلق تنازعات سے بچنا ہے۔

دستاویزات کے مطابق شادی کے بعد بھی جورجینا اپنا خاندانی نام ’روڈریگیز‘ برقرار رکھیں گی, رونالڈو اور جورجینا کئی برس سے ایک ساتھ ہیں اور ان کا تعلق عالمی میڈیا کی مسلسل توجہ کا مرکز رہا ہے۔ رونالڈو کی وسیع کاروباری سرگرمیوں اور قیمتی اثاثوں کے باعث شادی سے قبل طے پانے والا یہ معاہدہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین پی سی بی کا شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں