
(24 نیوز )اسلام آباد کے مائنڈ رہیب سنٹر میں مبینہ تشدد سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا ، نوجوان کے والد نے مقدمہ اندراج کے لئے درخواست دیدی، واقعہ کے بعد مائنڈ مرکز بحالی ترلائی سنٹر کا سٹاف سنٹر بند کر کے فرار ہو گیا۔
مقتول کے والد نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نوجوان پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، نوجوان کو رواں برس جون میں داخل کرایا گیا تھا۔
والد کے مطابق ایک ماہ تک بچے سے ملنے نہیں دیا گیا،نو جولائی کو بتایا کہ آپ کے بچے کو ڈینگی ہو گیا ہے، سنٹر پہنچنے پر پتہ چلا میرا بیٹا جاں بحق ہوگیا ہے، سنٹر کے مالک ڈاکٹر حمزہ بھی منظر عام سے غائب ہو گیا ہے،مقدمہ کی درخواست تھانہ شہزاد ٹاؤن میں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی






