4

قائمہ کمیٹی اجلاس؛ تنازعات کے متبادل حل کے حوالے سے ترمیمی  بل مزید غور کیلئے موخر 

(24نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف  نے حکومت سے ثالثی عدالت میں تصفیوں کا ڈیٹا طلب کر لیا،تنازعات کے متبادل حل کے حوالے سے ترمیمی  بل مزید غور کیلئے موخر کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف  کا اجلاس ہوا ،جس کی صدارت چیئرمین چودھری محمود بشیر ورک نے کی ،اجلاس میں تنازعات کے متبادل حل  کے ترمیمی بل پر غور کیا گیا ۔

رکن کمیٹی نے کہاکہ اس میں پاور پارلیمنٹ سے لے کر حکومت کو دی جارہی ہے، راجہ نعیم اکبر سیکرٹری وزارت قانون نے کہاکہ ہم اس  بل کی منظوری دیں گے، جب تک دونوں فریق راضی نہیں ہونگے  مقدمہ ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا۔

عالیہ کامران نے کہاکہ ہم اپنا اختیار حکومت کے حوالے کیوں کردیں،جو اختیار حکومت کے  ہاتھ  میں جائے  پھر اسے کوئی نہیں پوچھ سکتا،لیوی کی مثال لے لیں کیا کوئی حکومت  سے پوچھتا ہے کہ لیوی کیوں لگائی یا بڑھائی،عالیہ کامران نے کہاکہ ہم اپنا اختیار کسی اور کے پاس نہیں جانے دیں گے،حکومت فوری انصاف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے،ہمیں بلوں کا حتمی جائزہ نہیں لینے دیا جارہا۔

سید حفیظ نے کہاکہ حکومت کے اس رویہ  پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں ،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ہم اپنا رول ادا کررہے ہیں، سیکرٹری وزارت قانون انصاف اپناکردار ادا کر رہے ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ متبادل ثالثی عدالتوں سے عوام کو کتنا فائدہ ہوا اس کے اعداد وشمار پیش کیے جائیں،  کمیٹی نے حکومت سے ثالثی عدالت میں تصفیوں کا ڈیٹا طلب کر لیا،تنازعات کے متبادل حل کے حوالے سے ترمیمی  بل مزید غور کیلئے موخر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہ صفر کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں