
(24 نیوز)اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے ، امیدواروں کے انٹرویوز سپریم کورٹ میں منعقد ہوئے۔
آئینی عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں کمیٹی نے انٹرویوز لیے، جوڈیشل کمیشن کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 7 امیدواروں کے انٹرویوز لیے،کمیٹی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 20 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے۔
کمیٹی اپنی رپورٹ جوڈیشل کمیشن کو پیش کرے گی، کمیٹی میں جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سرفراز ڈوگر شامل ہیں ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق ایچ نائیک بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،کمیٹی میں سینیٹر علی ظفر اور احسن بھون بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سائبر مہم چلانے کے الزام میں جرمنی نے روسی سفیر کو طلب کر لیا






