
(ویب ڈیسک)مانسہرہ میں 8اکتوبر2005 کے زلزلہ میں لاپتہ بچے کی لاش 21 سال بعد گھر کے ملبے سے مل گئی،4 سال کا جمال شفیق زلزلےمیں لاپتہ ہوگیا تھا ۔
والد قاری شفیق الرحمن کے مطابق مکان کی تعمیر کے دوران ملبہ کے ڈھیر سے باقیات ملی ، چچا حبیب الرحمن نے کہا کہ آج ایک بار پھر زلزلے کی یاد تازہ ہو گئی۔
والد کا کہناتھا کہ آٹھ اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں میرا بیٹا ملبے کے نیچے دب گیا تھا، زلزلہ کے بعد کئی ماہ تک تلاش جاری رکھی مگرلاش نہ ملی، آج لاش ملنے پر بھی اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں، بچے کو کپڑوں اور جوتے سے شناخت کیا، جمال کو قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا






