2

گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال ختم کر کے مذاکرات کا راستہ اپنائیں:احسن اقبال

(24 ںیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال ختم کر کے مذاکرات کا راستہ اپنائیں ، پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا چیلنج برآمدات میں اضافہ ہے۔

وفاقی وزیر پروفیسر  احسن اقبال  نے  گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال پر  اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ برآمدات کی ترسیل میں خلل ڈالنا کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات درست ہوں یا غلط، احتجاج کا ایسا طریقہ اختیار نہ کیا جائے جس سے ملکی برآمدات متاثر ہوں،ہڑتال سے ملکی برآمد کنندگان کو شدید نقصان کا خدشہ ہے، پاکستان کو اس وقت ایک ایک ڈالر کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات ہماری قومی ترجیح اور ایمرجنسی ہیں، ایکسپورٹ کے راستے میں کوئی رکاوٹ ملکی مفاد میں نہیں،حکومت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے گی، ہڑتال مسئلے کا حل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ سکول ایجوکیشن کا گھوسٹ ملازمین کے خلاف بڑا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں