
(24نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 خیرپور میں ضمنی الیکشن کی پولنگ مکمل ہو گئی اور نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ نشست سندھ اسمبلی کے رکن (MPA) نعیم احمد کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہو گئی تھی۔
خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے علاقوں پر مشتمل حلقہ پی ایس 30 میں پولنگ کا وقت ختم ہ نے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ابتدائی نتائج سے سامنے آنے الے رجحان کے مطابق نعیم احمد کھرل کے بھتیجےاسفندیار کھرل الیکشن میں سبقت حاصل کر رہے ہیں۔
یہ نشست جون 2026ء میں نعیم احمد کھرل کے جگر کے عارضے کے باعث انتقال کر جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے ان کے بھتیجے بیرسٹر اسفندیار کھرل کو اس حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کیا۔
گمبٹ کے مراد ہائی سکول پولنگ پر اسفندیار کھرل نے 210 ووٹ لئے جب کہ ان کے قریب ترین حریف تصور شاہ نے 52 ووٹ حاصل کئے ۔
قاضی بھٹو پولنگ سٹیشن پر اسفندیار کھرل نے 333 ووٹ حاصل کئے ، ان کے مخالف امیدوار تصور شاہ نے 5 ووٹ حاصل کئے ۔
پولنگ سٹیشن سگیوں میں اسفندیار کھرل نے 259 لئے ہیں اور آزاد امیدوار تصور شاہ نے 1 ووٹ حاصل کیا ۔
پولنگ سٹیشن جادو واہن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بیرسٹر اسفندیار خان کھرل 259 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور آزاد امیدوار فہد شاہ دوسرے نمبر پر دکھائی دیئے۔
یہ بھی پڑھیئے: پوپ لیو نے مغربی کنارے میں آبادکاروں کا تشدد روکنے ، دو ریاستی حل کی طرف بڑھنےکا مطالبہ کر دیا






