
(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف دورہ قطر کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، سابق امیرقطرکےانتقال پرتعزیت کا اظہارکیا۔
وزیراعظم نے شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کےمدبرانہ کردار کوخراج عقیدت پیش کیا،ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف بھی شریک ہوئے۔
شہبازشریف نے کہادکھ کی اس گھڑی میں قطری قیادت اور عوام کےساتھ ہیں،خطے میں امن کےلیے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔امیرِ قطر نے پاکستانی وفد کی آمد کو برادرانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاک چین فارماسیوٹیکل کانفرنس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ






