4

ورلڈ مکس مارشل آرٹ ورلڈ کپ :پاکستان کے 11 سالہ اورنگزیب نے پہلا میچ جیت لیا

(اویس کیانی)انٹرنیشنل ورلڈ مکس مارشل آرٹ کے ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی پاکستانی پرچم سر بلند ، پاکستان کے گیارہ سالہ کم عمر ترین کھلاڑی اورنگزیب تاسیر نے ورلڈ مکس مارشل آرٹ کے ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ۔

گیارہ سالہ اورنگزیب تاثیر نے جنوبی افریقہ کے بارہ سالہ روبن پریٹوریس کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا ،اورنگزیب تاثیر کا اگلا مقابلہ ازبکستان کے دولت بیگ عالموف سے ہو گا ۔

انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹ ورلڈ کپ میں 82 ممالک کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، اورنگزیب تاثیر اگر فاتح رہے تو تاریخ میں پہلی بار پاکستان انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹ ورلڈ کپ کا چیمپئین بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں :سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں