3

نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کی ٹیمیں فائنل میں کل مدمقابل

(24 نیوز)نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں شاداب خان اور شاہین آفریدی نے وننگ ٹرافی کیساتھ تصاویر بنوائیں ۔

پاکستان گرینز نے ٹورنامنٹ میں اپنے تینوں میچز جیتے ہیں، پاکستان گولڈ تین میں سے ایک میچ جیت سکی ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعام، جبکہ رنرز اپ کو پچیس لاکھ انعام ملے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل منگل کی دوپہر تین بجے شروع ہوگا ، ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا، میچ کے بعد میوزیکل کنسرٹ بھی ہوگا ، مشہور گلوکار ساحر علی بگا کنسرٹ میں پرفارم کریں گے ۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پہلے دو میچز ہمارے حق میں نہیں تھے، تیسرے میچ ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا،گرینز کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، فائنل دلچسپ ہوگا ۔

شاداب خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، گراؤنڈ میں سب کی بہترین مائنڈ سیٹ رہی ہے،فائنل میں گولڈ جیسی ٹیم خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں