5

کراچی میں تالا توڑ گروپ سرگرم ڈیڑھ کروڑ کے رم اور ٹائر چوری ہوگئے

(24 نیوز)کراچی میں  تالا توڑ گروپ نے ایک دکان سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں پیش آیا۔

ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلیے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہناہے کہ چوری کے سامان سے بھری گاڑی شاہ لطیف ٹاؤن سے برآمد کرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مزید پڑھیں:حیدرآباد پولیس کی کارروائیوں میں100 سے زائد چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں