3

انگلینڈ کی کنڈیشنز پاکستانی ٹیم نے نئی پلاننگ شروع کردی

(24نیوزّ)گھاس والی پچ اور لیڈز میں بارش کی پیشگوئی کے باعث ساجد خان یا علی عثمان کو کھلانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے دورہ انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے لیے گھاس والی پچ کو دیکھتے ہوئے ابتدائی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں 7 اسپیشلسٹ بیٹرز اور 4 اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کھلانے پر غور  کر رہی ہے۔

 گھاس والی پچ اور لیڈز میں بارش کی پیشگوئی کے باعث ساجد خان یا علی عثمان کو کھلانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے جب کہ بابراعظم اور شان مسعود کی دستیابی کے حوالے سے مینجمنٹ پرامید ہے۔

مزید پڑھیں پہلا ٹیسٹ: بابر اعظم  کھیلیں گے یا نہیں؟  شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط

ذرائع کے مطابق دونوں کی دستیابی کا حتمی فیصلہ آج پریکٹس سیشن کے بعد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے پریکٹس سیشن کے بعد بیٹرز اور بولرز کی الگ الگ میٹنگ ہوئی، بولرز کو انگلینڈ کے بیٹرز جب کہ بیٹرز کو انگلینڈ کے بولرز کی ویڈیوز دکھائی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں