3

ٹریڈنگ کارپوریشن کو 10 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کیلئے تیاریوں کے آغاز کی ہدایت

(24 نیوز)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج گندم کی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، نائب وزیرِ اعظم نے گندم کی درآمد کی ضروریات کا جائزہ لیا جو تمام صوبوں کی جانب سے حکومت کو فراہم کی گئی ہیں۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کو 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لیے ضروری تیاریوں کا آغاز کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

نائب وزیرِ اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت صوبوں کی معاونت کے لیے پرعزم ہے تاکہ گندم سمیت ضروری اشیائے خورونوش کی مناسب فراہمی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گندم کی درآمد کا پورا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ اور تمام صوبوں کے ساتھ قریبی رابطے اور مشاورت سے مکمل کیا جائے،اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے شرکت کی۔

معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعظم، کوآرڈینیٹر برائے وزیرِ اعظم برائے فوڈ سکیورٹی، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور وزارتِ تجارت کے سیکریٹریز نے بھی اجلاس میں موجود تھے، اجلاس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے  الوداعی ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں