4

عمران خان کا علاج سرکاری ہسپتال میں نہ ہو تو شفا بھیجیں گے،انہیں بیرون ملک بھیجنےکا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے: طارق فضل چودھری

(24نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کے لیے عدالتی حکم کی پابند ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان کا علاج سرکاری ہسپتال میں نہ ہو تو شفا انٹرنیشنل ہسپتال بھیجیں گے، بانی پی ٹی آئی کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔

طارق فضل چودھری نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ایوان میں کہا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کریں گے،  سپریم کورٹ سے رجوع صرف اس لیے کیا تھاکہ وضاحت مل جائے کہ یہ فیصلہ صرف ایک قیدی کے لیے ہے یا ملک کے تمام دیگر قیدیوں کیلئے بھی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے چند گھنٹے باقی ہے، حکم نہ ماننے پر پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی تیاری کرلی۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے آج کا دن فیصلہ کن قرار دے دیا، کہا کہ حکومت عدالتی حکم پر نظر ثانی کی درخواست واپس لے چکی ہے،  اب اس کے پاس بانی کی ہسپتال منتقلی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

اس سے پہلے رجسٹرار سپریم کورٹ نے بانی کی ہسپتال منتقلی کے حکم کے خلاف نظر ثانی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی،  ذرائع کے مطابق اعتراضات دور کرکے نئی درخواست آج ہی دائر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:24 اگست سے تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں