5

اسٹیٹ بینک کے ہاؤسنگ فنانس کے نئے ضوابط نافذ، 90 فیصد تک قرض کی اجازت

(اشرف خان )اسٹیٹ بینک نےصارفین کی سہولت کیلئے ہاؤسنگ فنانس کے نئے ضوابط نافذ کردیئے ،  شہری اب دکان، پلاٹ یا مکان کی مالیت کا 90 فیصد تک قرض حاصل کرسکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نےصارفین کی سہولت کیلئے ہاؤسنگ فنانس کے نئے ضوابط نافذ کردیئے ،مجموعی ماہانہ اقساط خالص آمدنی سے 65 فیصد سے زیادہ نہیں ہوں گی۔

 ہاؤسنگ فنانس کی زیادہ سے زیادہ مدت 30 جبکہ قابل تجدید توانائی فنانسنگ کی 10 سال کردی گئی ہے ۔

 ہاؤسنگ فنانس صرف گھر، اپارٹمنٹ یا پلاٹ کی خریداری اورتعمیر و تزئین کیلئے ہوگا،، 50 لاکھ روپے تک ضمانت کے ذریعے فنانسنگ محفوظ کی جاسکے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:عبداللہ طاہر کیس،شوٹرز کہاں گئے؟اہم پیشرفت سامنے آگئی

 ایک کروڑ روپے تک کی فنانسنگ کیلئے بینک اندرونی ویلیوایشن استعمال کرسکیں گے،  ایک کروڑ سے زائد فنانسنگ پر منظور شدہ پینل سے جائیداد کی مالیت کا تعین لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں