4

بانی کی ہسپتال سے واپس اڈیالہ منتقلی چیئرمین پی ٹی آئی کاردعمل آگیا

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہاہے کہ جوکچھ ہوابہت بڑی بدقسمتی ہے ، اس کی توقع نہیں تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل واضح تھا ،کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے ،اگرسپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام تھا تونظرثانی ہوسکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی کی مکمل طبی رپورٹس قوم اور عدالت کے سامنے لائی جائیں؛ شیخ وقاص اکرم
بیرسٹرگوہرعلی خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہو ،لیکن جوکچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں