4

84 ہزار عازمین نے حج پورٹل سے پہلی قسط جمع کروا دی 52 اعشاریہ 5 ارب روپے موصول

(عثمان خان )حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کر دی گئی ہے ، سرکاری سکیم کے تحت 84  ہزار عازمین حج نے پہلی قسط جمع کروا دی ہے۔

سرکاری سکیم میں لانگ حج پیکیج کے تحت صرف ساڑھے 23 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں ، شارٹ حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں پہلے دن میں مکمل ہو گئی تھیں۔ 

پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کروائے گئے ہیں، ادائیگی کے تینوں ذرائع سے پہلی قسط کی مد میں 52 اشاریہ 5 ارب روپے موصول ہوئے۔

ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ حج 2027 پر جانے کے خواہش مند عازمینِ  کرام حج پورٹل پر اپنے کوائف  اور ادائیگی جلد مکمل کریں، 40 روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں محسن نقوی کی ہدایات پر پاسپورٹ سروسز کے اوقات کار میں توسیع 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں