
(24نیوز) ملائیشین وزیر داخلہ نےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
ملائیشیاکے وزیر داخلہ سیف الدین ناسیتیون بن اسماعیل نے وزارت داخلہ آمدکے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ون آن ون ملاقات کی ،اس موقع پرانسداد دہشت گردی، منشیات،غیر قانونی امیگریشن اورسائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں کوسٹ گارڈز اور تربیتی پروگراموں کے شعبوں میں اشتراک کار پر بات چیت ہوئی،دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں وزارت داخلہ میں تعلقات کو فروغ دینے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد ملائیشیا کا دورہ کرے گا،اس موقع پردہشت گردوں اور منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلیجنس شیئرنگ،انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیاگیا،نیشنل پولیس اکیڈمی اور رائل ملائیشین پولیس کالج کے مابین تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیاگیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیاحت کے فروغ اور ویزا سہولیات میں آسانی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کے شعبے میں تجربات سے بھی استفادہ کرنا چاہتا ہے،امید ہے آپ کا دورہ دونوں ممالک کےتعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،ملائیشیا مسلم ممالک میں تیز رفتار ترقی کرنے والا ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ
محسن نقوی نے مزیدکہاکہ ملائیشیا سیاحت کیلئے پاکستانیوں کا بہترین آپشن ہے، پاکستان کا ورک کوٹہ بڑھنے سے مزید پاکستانی قانونی طریقے سے ملائیشیا جاسکیں گے۔






