
( ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر کہا حکومت کو پسند ہویانہ ہو لیکن بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات میں کشمکش کی صورتحال ہے، دوسری جانب آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں، ایسے حالات میں سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کوہسپتال منتقل کرکے میڈیکل بورڈ تشکیل دے سکتی تھی، حکومت کو یہ بات پسند ہو یا نہ ہو لیکن بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بانی PTI کی جیل منتقلی!سابق وزیراعظم نے بڑا دعویٰ کردیا
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی، پیٹرول اور غربت جیسے اہم مسائل پر بات نہیں ہورہی بلکہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ زیر بحث ہے۔
شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ حکومت کو کس چیز کی پریشانی یا خوف ہے، یہ حکومت خود ہی بتا سکتی ہے۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعظم کو ’’فلور آف دی ہاؤس‘‘ مخاطب کرنے کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے بھی متنازع بنا دیا گیا۔






