5

سرکاری حج سکیم ؛ لانگ پیکیج کے تحت صرف ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی

( عثمان خان)سرکاری سکیم میں لانگ حج پیکیج کے تحت صرف ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی رہ گئیں۔
 سرکاری حج سکیم کے تحت 88 ہزار 7 سو عازمین نے پہلی قسط جمع کروا دی۔
 پنجاب سے 46 ہزار 4 سو، سندھ سے 23 ہزار 5 سواور خیبرپختونخواہ سے 11 ہزار 3 سو عازمین نے پہلی قسط جمع کروا دی ہے،اسلام آباد سے 3933، بلوچستان سے 2555، گلگت بلتستان سے 677اور آزاد کشمیر سے 362 عازمین حج نے واجبات جمع کروائے۔
نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج ہورٹل پر آن لائن ادائیگی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،3 دن میں حج واجبات کی پہلی قسط کی مد میں 55 ارب سے زائد وصولیاں کی گئیں،40 فیصد عازمین حج نے ون لنک/کارڈ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کا انتخاب کیا،بلوچستان میں آن لائن ادائیگی کا تناسب حیرت انگیز طور پر 72 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے میں کیبن کریو کی بھرتیاں،آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع
ترجمان مذہبی امورکی جانب سے کہاگیاہے کہ پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے PSID، کارڈ یا مینول بینک چالان کی سہولت موجود ہے،حج 2027 پر جانے کے خواہش مند عازمینِ کرام حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی جلد مکمل کریں،40 روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں