3

حکمران لوگوں کو تعلیم ، روزگار ، امن نہیں دے سکتے تو ہم پر مسلط کیوں ہیں:حافظ نعیم الرحمٰن

(24 ںیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب میں خاتون وزیراعلیٰ مگر یہاں عورت سے تعلیم کا حق چھینا جا رہا ہے،اگر یہ لوگوں کو تعلیم، روزگار ،امن نہیں دے سکتے تو یہ ہم پر مسلط کیوں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے  چیرنگ کراس چوک مال روڈ  دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے قوم سے سکول آؤٹ سورس کر کے پنجاب کی بچیوں کے ساتھ ظلم کیا ہے، یہ خود کو آزاد خیال اور خواتین کے حقوق کا علمبردار سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مگر پنجاب میں خواتین پر ظلم ہو رہا ہے،لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں،مریم نواز کے والد اور چچا دیکھ لیں جو پچاس سال سے صوبے پر حکمران ہیں،مال روڈ پر خواتین مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں،حکومت کو اب اپنی ڈھٹائی کو ختم کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خواتین جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ شریک ہیں،نظام اس طرح کا ہوگیا ہے کہ ایک مرد کی آمدنی میں گھر کا خرچ نہیں چل رہا،گھر چلانے کے لئے عورتیں باہر نکل کر کام کر رہی ہیں،ہمارے معاشرے میں باہر نکل کر کام کرنے والی عورتوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہا کہ یہ نظام ہماری بچیوں کی حفاظت نہیں کر رہا،مریم نواز صاحبہ آپ قوم کی بچوں کے سکول آؤٹ سورس کر کے جہاز خرید رہی ہو،بچوں سے تعلیم کا حق چھین کر مریم صاحبہ آپ ٹھیک نہیں کر رہیں،یہاں کم سے کم اجرت نہیں مل رہی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ یہ نظام کیسے چلا گا،پنجاب میں 41 فیصد غربت میں اصافہ ہوا ہے،مریم نواز تم نے نواز شریف نے اور شہباز شریف نے لوگوں کو غریب کر دیا،ہمارے حق پر ڈاکہ مار کر آپ کی عیاشیوں کا نظام چل رہا ہے،یہ قوم کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں کہتے ہیں آئی ایم ایف لیوی ختم نہیں کرتا۔

امیر جماعت اسلامی  نے کہا کہ تم لیوی ختم نہ کرو ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے،ہم ملک گیر ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے،ہم اپنے حق کے لئے لڑیں گے جدوجہد کریں گے تم مزید ہمارا استحصال نہیں کر سکتے،روزگار تم دیتے نہیں  پیرا فورس والے  لوگوں کے ٹھیلے اٹھا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہا کہ کہتے ہیں ٹھیلے غلط جگہ لگے ہوئے ہیں مریم نواز تم بھی تو غلط جگہ پر ہو،مریم نواز اسکا والد اور چچا بھی غلط جگہ پر ہیں انکو بھی ہٹاو،اشرافیہ میں بیٹھے ہر شخص کو ہٹاؤ اور عوام کو ریلیف دو،سامراج کا نظام ہٹا کر عوام کا راج لاؤ،نظام ایسے نہیں بدلے گا نظام لوگوں کو حق دے کر بدلے گا، نظام بدلنا جماعت اسلامی جانتی ہیں ہم خدمت کی سیاست کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی فیصل آفریدی کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں