
(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے نہ جیتنے کی قسم توڑ دی، ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔
پاکستان اور جاپان کا یہ میچ ایمسٹیلوین، نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ہے۔
مارچ 2026ء میں ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران بھی پاکستان اور جاپان کے درمیان ایک میچ ہوا تھا جس میں پاکستان 4-3 سے جیتا تھا، وہ میچ اسماعیلیہ، مصر میں کھیلا گیا تھا۔
کلاسیفیکیشن راؤنڈ میں بہتر پوزیشن
آج کے میچ کی جیت نے پاکستان کو کلاسیفیکیشن راؤنڈ میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے اور ایونٹ کا اچھا اختتام کرنے کی امید دی ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کے ابتدائی راؤنڈ (Pool D) میں پاکستان اور ویلز کا میچ 17 اگست 2026ء کو کھیلا گیا تھا اور یہ 3-3 گول سے برابر (Draw) رہا تھا ۔ اب پاکستان کی پول G میں دوسری پوزیشن ہے۔ اس پول میں سب سے اوپر نیوزی لینڈہے جس نے کوئی میچ نہیں ہارا۔ پاکستان نے پہلا میچ ہار دیا تھا، آج کا میچ جیت لیا۔ تیسری پوزیشن پر ویلز اور چوتھی پوزیشن پر جاپان ہے۔
16 سال بعد پہلی جیت
پاکستان ٹیم نے 16 سال بعدہاکی ورلڈ کپ میں کوئی میچ جیتا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے 2010 کے ہاکی ورلڈ کپ میں سپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔
پاکستان ہاکی ٹیم 2014 کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی تک نہیں کر سکی تھی۔ 2018 کے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے کوالیفائی تو کر لیا تھا لیکن ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی۔
جاپان کے ساتھ میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو، حنان شاہد اور حماد نے ایک، ایک گول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادمیں غیرت نے نام پر لڑکی کا مبینہ قتل،ملزم سگا باپ گرفتار






