
(24 نیوز)ذرائع کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہوگا، لندن پہنچنے کے بعد کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔
لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 101 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں پر غور کررہی ہے اور اس حوالے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کے لیے پرامید ہے جو انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے ۔
بابر اعظم کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ جرسی اور سویٹر پر تنقید
ذرائع کے مطابق لندن کی ڈرائی کنڈیشنز کے باعث پاکستان ٹیم لارڈز ٹیسٹ میں 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے ۔
رفتار کے باعث فاسٹ بولر عبید شاہ کو لارڈز ٹیسٹ کیلئے ترجیح دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کی کنڈیشنز مختلف اور نسبتاً خشک ہے، جبکہ فلیٹ پچ کی توقع کی جارہی ہے۔






