
(24 نیوز) آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 51 رنز سے شکست دے دی ہے۔
بنگلہ دیش دوسری اننگز میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی،مچل اسٹارک نے پہلی اننگز میں 6، دوسری میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کےدرمیان 2میچز کی سیریز1-1 سےبرابر ہوگئی،بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 64 رنز بناسکی تھی۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،کیمرون گرین 67 اوراسٹیو اسمتھ 47 رنز بناکرنمایاں رہے،جبکہ نیتھن لیون 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
، بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
مزید پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ:پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان






