
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آج رات ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ کشمیر، با لائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیاہے۔
بدھ کے روز موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور حبس رہے گا تاہم صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تا ہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، پشاور، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی،چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، لاہور، قصور،شیخوپورہ، ساہیوال ،سیالکوٹ، نارووال اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہےتاہم شام کے وقت آواران ،خضدار، ژوب،بارکھان،موسیٰ خیل،کوہلو اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ دن کے دوران وسطی بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم رات میں تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی ، سکھر، جیکب آباد، دادو اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 46، نوکنڈی، دالبندین 44، تربت، نور پور تھل، بھکر، دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آج سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (ائیرپورٹ 69)، جوہرآباد 56، ملتان (ائیرپورٹ 49، سٹی 17)، قصور 40، سرگودھا سٹی 36، ڈیرہ غازی خان 20، کوٹ ادو 12، بہاولپور سٹی 03، منڈی بہاؤالدین 02، چکوال، خانیوال اور بہاولپور ائیرپورٹ 01، بلوچستان: بارکھان 04۔ گلگت بلتستان: گوپس 03، خیبر پختونخوا: کالام اور کاکول میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی،ہر بچے کو محفوظ بچپن فراہم کیا جائیگا :سارہ احمد






